Time 30 دسمبر ، 2024
پاکستان

گھر میں مردہ پائے گئے آئی بی اے سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر کی بہن کو ہوش آگیا، بیان ریکارڈ کروالیا

آئی بی اے یونیورسٹی سکھرکے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اشتیاق میمن کی گھر سے لاش ملنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اشتیاق میمن گزشتہ روز اپنے گھر میں مُردہ پائے گئے تھے جبکہ ان کی دو بہنیں گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ملی تھیں۔

اشتیاق میمن نے سکھر سوسائٹی میں دو ماہ قبل ہی کرائے پر مکان لیا تھا۔

پڑوسیوں کے مطابق اشتیاق میمن کی موت کا اُس وقت علم ہوا جب اہل خانہ گاؤں سے پہنچے۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق اشتیاق میمن کے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب اشتیاق میمن کی ایک بہن فائزہ میمن ہوش میں آگئیں اور انہوں نے پولیس کو ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا کہ تینوں بہن بھائی ایک ہی کمرے میں ہیٹر اور کوئلے جلاکر سوئے تھے، ہوش آیا تو اسپتال میں تھی۔

اشتیاق میمن کی دوسری بہن آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں بھائی بہن سکھر سوسائٹی میں اکیلے رہتے تھے، پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آجائیں گے۔

اشتیاق میمن کی تدفین شکارپور میں ان کے آبائی گاؤں مدیجی کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

مزید خبریں :