کاروبار
01 مارچ ، 2013

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند

کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند کر دیئے جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8بجے تک تمام سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

مزید خبریں :