03 جنوری ، 2025
بنگلادیش پریمیئر لیگ کے موقع پر افغانستان کے محمد نبی نے شاہد آفریدی کے لیے زعفرانی قہوہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
افغانستان کے سابق کپتان محمد نبی کی جانب سے دی گئی دعوت میں پاکستان کے شاہد آفریدی بھی شریک ہوئے، دعوت کے بعد محمد نبی نے شاہد آفریدی کے لیے زعفرانی قہوہ بنایا۔
ویڈیو میں شاہد آفریدی، محمد نبی سے سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ زعفران ایران کا ہے یا افغانستان کا جس پر محمد نبی نے جواب دیا کہ زعفران افغانستان ہی کا ہے۔
شاہد آفریدی نے بھی محمد نبی کو اپنی طرف سے کھانے کی دعوت دے دی، کہا دعوت بہت اچھی رہی شکریہ، ایک دو روز میں میری طرف سے ڈنر ہوگا۔
خیال رہے کہ دونوں کرکٹرز بنگلادیش پریمیئر لیگ کی وجہ سے ڈھاکا میں موجود ہیں۔