06 جنوری ، 2025
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں نکسل باغیوں کے حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نکسل باغیوں نے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے اڑا دیا، واقعے میں 8 پولیس اہلکار اور ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس اہلکار نکسل باغیوں کے خلاف آپریشن سے واپس جارہے تھے، پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت گاڑی میں 20 اہلکار موجود تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نکسل باغیوں کے خلاف گزشتہ دنوں کیے گئے متعدد آپریشنز کے بعد پیش آیا، جن میں کئی نکسل باغی ہلاک ہوئے تھے۔
یہ حملہ گزشتہ دو برسوں کے دوران نکسل باغیوں کی جانب سے کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ ہے، اس سے قبل اپریل 2023 میں ہونے والے ایک حملے میں 10 پولیس اہلکار اور ایک سویلین سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔