Time 25 اکتوبر ، 2024
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک
فوٹو: فائل

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج  پر حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گزشتہ روز بھارتی فوج کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 بھارتی فوجی موقع پر ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

بعدازاں زخمی فوجیوں میں سے ایک دوران علاج ہلاک ہوگیا جس کے بعد ہلاک فوجیوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملے کے بعد بھارتی فوجیوں نے بوکھلاہٹ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ کی زد میں آکر بھارتی فوج کے ساتھ بطور پورٹر کام کرنے والے 2 شہری بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی بھی شروع کردی۔


مزید خبریں :