09 جنوری ، 2025
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا ہےکہ ہم نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔
پاکپتن میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے لائیواسٹاک کارڈکا باقاعدہ اجرا کردیا۔
وزیراعلیٰ نے چیف منسٹر لائیو اسٹاک کارڈ بھی تقسیم کیے،کارڈ کے ذریعےکسانوں کو چار ماہ کے لیے بغیرسود قرضے دیےجائیں گے۔
تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے سیاسی مخالفین کا نام لیے بغیرکہا کہ جن کا قدم اٹھے تو ملک کے خلاف اٹھے، منہ کھولیں تو بدتہذیبی اورگالی نکلے، انہیں فٹ اینڈ ماؤتھ کی بیماری ہے، ہم نہ صرف جانوروں کی بیماریوں کا علاج کریں گے بلکہ کئی سیاسی جماعتوں کو جو بیماریاں ہیں اس کا بھی اچھا علاج کریں گے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے سڑکیں بنانے سے کوئی قوم ترقی نہیں کرتی، لیکن سڑک کے بغیر کبھی ترقی نہیں آسکتی۔آج عوام کا پیسا عوام پر خرچ ہوتا نظر آرہا ہے، پچھلی حکومت کے پاس بھی پیسا تھا، وہ پیسا کدھرگیا؟