Time 08 جنوری ، 2025
پاکستان

یہ مکافات عمل بھگت رہے ہیں جس کے اپنے بچے باہر ہیں وہ دوسروں کے بچوں کو کہتا ہے جلاؤ گھیراؤ کرو: مریم

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیا۔

سرگودھا میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ کہ یہ مکافات عمل ہی ہے جو آج آپ بھگت رہے ہیں جس کے اپنے بچے باہر ہیں وہ دوسروں کے بچوں کو کہتا ہے جلاؤ گھیراؤ کرو۔

انہوں نے کہا کہ جن بچوں نے بہکاوے میں آکر آگ لگائی حملے کیے آج وہ جیلوں میں سڑ رہے ہیں، نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں، حسان نیازی نے وردی ڈنڈے میں ٹانگ کر تضحیک کی تھی، یہ وہی وردی ہے جسے پہن کر لوگ ہماری حفاظت کیلئے جان قربان کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسان نیازی جب دس سال بعد رہا ہوگا تو دنیا بدل چکی ہوگی، یہ کیا بات ہوئی کہ فوجی ہمارے ساتھ ہیں تو بہت اچھے، ہمارے ساتھ نہیں تو ان کی وردی ڈنڈے پر ٹانگو۔

مزید خبریں :