کھیل
01 مارچ ، 2013

دبئی ٹینس چیمپین شپ:جوکووچ اور فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دبئی ٹینس چیمپین شپ:جوکووچ اور فیڈرر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

دبئی…عالمی نمبر ایک نواک جوکوچ اور دفاعی چیمپین راجر فیڈرر دبئی ٹینس چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔دبئی میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ تھا اٹلی کے اینڈریس سی پپی سے۔ جوکووچ نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 6 صفر اور 6 تین سے کامیابی حاصل کی۔ ایک اور میچ میں سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے روس کے نکولائی ڈیوی ڈینکو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اُن کی جیت کا اسکور 6 دو، 6 دو رہا۔ سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ یان مارٹن ڈیل پوٹرو اور فیڈرر کا مقابلہ ٹامس برڈچ سے ہوگا۔

مزید خبریں :