کاروبار
01 مارچ ، 2013

سوئی سدرن گیس نے ایل این جی درآمد کا دوسرا ٹینڈر جاری کردیا

 سوئی سدرن گیس نے ایل این جی درآمد کا دوسرا ٹینڈر جاری کردیا

اسلام آباد…توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے سوئی سدرن گیس نے ایل این جی درآمد کا دوسرا ٹینڈر جاری کردیا، ٹینڈر کے تحت 40 کروڑ مکعب فٹ ایل این جی درآمد کی جائے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق ایل این جی درآمد کے لیے خواہش مند کمپنیاں ٹینڈر کی درخواست یکم اپریل 2013 تک جمع کراسکتی ہیں۔ ایل این جی کی درآمد کے لیے پہلے بھی ٹینڈر جاری کیا گیا تھا جو تنازع کا شکار ہوگیا تھا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پہلے ایل این جی ٹینڈر میں 3کمپنیوں نے خواہش ظاہر کی ہے جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق جو کمپنی پہلے ٹینڈر میں کامیابی حاصل کرے گی اسے دوسرا ٹینڈر نہیں دیا جائے گا تاکہ ایل این جی درآمد کے شعبے میں کسی ایک کمپنی کی اجارہ داری نہ ہوسکے۔

مزید خبریں :