پاکستان
01 مارچ ، 2013

طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کا آغاز آج سے کر رہے ہیں،فضل الرحمان

طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل کا آغاز آج سے کر رہے ہیں،فضل الرحمان

اسلام آباد… جمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے تحت طالبان کے ساتھ بات چیت کے عمل کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے ، جرگے سمیت آج گورنر خیبر پختوانخواہ سے ملاقات کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ گورنر خیبر پختوانخواہ ، فاٹا ریجن کے سربراہ ہیں ، ان سے مشاورت ضروری ہے ، جب قومی اتفاق رائے سے فیصلہ ہوجائے گا تو فوج بھی اس کی حمایت کرے گی۔ امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بارے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ ملاقات مفید رہی جس میں پاکستان اور افغانستان میں امن کی صورتحال پر بات کی گئی ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنائے۔

مزید خبریں :