پاکستان
01 مارچ ، 2013

او آئی سی ممالک بنگلادیش میں مقدمات کا نوٹس لیں،جماعت اسلامی

او آئی سی ممالک بنگلادیش میں مقدمات کا نوٹس لیں،جماعت اسلامی

لاہور…جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ او آئی سی بنگلادیش میں مقدمات انصاف پر مبنی نہ ہونے کا نوٹس لے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ 40 سال بعد انصاف کے تقاضوں کے بغیر سزائے موت ناقابل قبول عمل ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت نواز حسینہ واجد حکومت نئی دلی کے زیر اثر ہے اور بنگلادیش میں جماعت اسلامی پر پابندی تعصب پر مبنی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چالیس سال قبل پاکستان کی حمایت پر سزا دی جارہی ہے تو بھارت سے امداد لینے والوں کے بارے میں عدل کیا کہتا ہے، بتایا جائے۔

مزید خبریں :