01 مارچ ، 2013
کراچی…اپوزیشن جماعتوں نیشنل پیپلز پارٹی،مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ہم خیال نے سندھ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کو الیکشن کمیشن اور اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع نے جیونیوزکوبتایاہے کہ قومی اسمبلی میں چودھری نثار اور مسلم لیگ فنکشنل کے سیکریٹری امتیاز شیخ کے درمیان رابطے میں فیصلہ کیاگیاہے کہ سندھ اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتیں صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پرالیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکریں گی۔سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر دس دنوں میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری نہ کیے جانے کیخلاف توہین عدالت کی رٹ بھی دائرکی جائے گی ۔سندھ میں قوم پرست جماعتوں اورجماعت اسلامی نے بھی ایوان میں حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن موقف اختیارکرے گی کہ چارسال گیارہ ماہ حکومت کاحصہ رہنے والی ایم کیوایم کواپوزیشن شمارکرناکسی طوردرست نہیں۔