01 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج ہٹانے سے متعلق ایک دو روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جلد متفقہ نگران سیٹ اپ لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔پارلیمنٹ ہاوٴس میں جیو نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کاکہناتھاکہ بلوچستان میں گورنر راج ہٹانے سے متعلق معاملات زیر غور ہیں، فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔ نگران سیٹ سے متعلق وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ نگراں وزیراعظم سے متعلق چوہدری نثار نے ابھی تک وزیراعظم کے خط کاجواب نہیں دیاتاہم اُمیدہے کہ وہ جلدجواب دیں گے۔