01 مارچ ، 2013
حافظ آباد…ڈپٹی وزیراعظم اور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات میں نواز شریف اور شہباز شریف کو ایسا سبق ملے گا کہ ساری زندگی سیاست نہیں کریں گے۔حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے پرویز الٰہی نے کہا کہ اْن کے پانچ سالہ دور حکومت میں مفت دوائیں مل رہی تھیں لیکن آج دوا دور دور تک نہیں ملتی۔ ان کے پانچ سالہ دور میں عوام کو 80 فیصد گیس ملی۔ وہ دور خدمت کا تھا آج شہباز شریف ووٹ کے لئے لیپ ٹاپ بانٹ رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ انہوں نے حافظ آباد میں ایک ہزار کلو میٹر سڑک بنائی۔ جس کا مقابلہ شہباز شریف نہیں کرسکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاعر حبیب جالب نے جو نظم حکم رانوں کے خلاف لکھی تھی، وہی وزیراعلیٰ پنجاب گاتے ہیں۔