01 مارچ ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے پارٹی انتخابات اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے والی 1 سو 23 جماعتوں کا انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا،پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ تو انتخابات میں حصہ لینے کی اہل بن گئی لیکن تحریک انصاف اور ایم کیو ایم تاحال اس اہلیت کو پورا نہیں کر سکیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ق اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے بھی اپنی پارٹی انتخابات میں تفصیلات فراہم کر دیں،جس کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ 2 سو 27 میں سے 1 سو 23 جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کی اہل بن گئی ہیں،پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریز،مسلم لیگ ن،مسلم لیگ فنکشنل،جے یو آئی ف کے علاوہ طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک بھی شامل ہے تاہم عمران خان کی تحریک انصاف پارٹی انتخابات مکمل نہ کرنے اور ایم کیو ایم 2010 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے باعث تاحال انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں بن سکیں۔