پاکستان
01 مارچ ، 2013

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی ڈگری جعلی تھی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا

 سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی ڈگری جعلی تھی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا

اسلام آباد…ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا محمد یاسین نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی ڈگری جعلی تھی ، وہ گیس کی پیداواری کمپنیز کو زیادہ ریٹس دینے، تقسیم کار کمپنیز کے لیے نقصان کی شرح بڑھانے اور سی این جی اسٹیشز کی کرپشن میں ملوث تھے ۔قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس جمشید دستی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ جمشید دستی نے کہا کہ اوگرا کو سابق چیئرمین توقیر صادق کے انجام سے سبق سیکھنا چاہیئے اور گیس چوری میں ملوث سی این جی اسٹیشنز کے لا ئسنس منسوخ کرنے چاہیئں۔ اوگرا حکام نے بتایا کہ سوئی ناردرن کی طرف سے گیس چوری میں ملوث 158سی این جی اسٹیشنز کی لسٹ ملی ہے لیکن ان کے لائسنس گیس چوری کے ثبوت ملنے پر ہی منسوخ ہوں گے۔ کمیٹی نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کی سفارش بھی کی ۔ کمیٹی نے اجلاس سے مسلسل غیر حاضری پر ایم ڈی پارکو طارق رضاوی کے وارنٹ گرفتار ی جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ کو کہا ہے کہ انہیں گرفتار کر کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے۔

مزید خبریں :