01 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وزیر دفاع سید نوید قمر نے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کوخط لکھا ہے اور پاک امریکا دفاعی تعاون کو خطے میں امن و سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع سید نوید قمر نے خط میں چک ہیگل کو امریکی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا ظلم پر یقین رکھنے والوں کیخلاف مشترکا جدوجہد کرتے رہے ہیں۔پاک امریکا دفاعی تعاون خطے میں قیام امن کے لیے ناگزیر ہے۔سید نوید قمر نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، مستقبل میں بھی پا ک امریکا دفاعی شعبوں میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔