پاکستان
01 مارچ ، 2013

کبوتروں کی سیاست نہیں آتی، گورنر پنجاب

کبوتروں کی سیاست نہیں آتی، گورنر پنجاب

لاہور…گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے سیاستدانوں کے پارٹیاں تبدیل کرنے کے بارے میں کہا ہے کہ انہیں نہ کبوتروں کی سیاست آتی ہے اور نا ہی اُن کا جواب دینا۔ایچی سن کالج لاہور کے 127ویں فاوٴنڈر ڈے کی تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر جو پیشرفت صدر آصف زرداری نے کی ہے ان کے سوا کوئی اور نہیں کر سکتا تھا۔ گورنر احمد محمود کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی پاکستان کے روشن مستقل کا واحد راستہ ہے اس وقت ملک کو ہر شعبے میں محنتی،پڑھے لکھے اور فرض شناس نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے۔

مزید خبریں :