پاکستان
17 جنوری ، 2012

بابر اعوان ہوش سے کام لیتے تو لائسنس معطل نہ ہوتا، احمد رضا قصوری

بابر اعوان ہوش سے کام لیتے تو لائسنس معطل نہ ہوتا، احمد رضا قصوری

اسلام آباد… سینئر قانون دان احمد رضا قصوری نے کہاہے کہ سب پر عدلیہ کا احترام لازمی ہے ، بابراعوان جوش کی بجائے ہوش سے کام لیتے تو انہیں لائسنس معطل کا دن نہ دیکھنا پڑتااحمد رضا قصوری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو وکیل سے محروم رکھنے کا تاثر درست نہیں ہے، انکا مقدمہ تو اس وقت کے نامور وکلاء نے لڑا تھا، احمد رضا قصوری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے سامنے صدارتی ریفرنس کا معاملہ بھٹو کے عظیم لیڈر ہونے سے متعلق نہیں ہے، عدالت نے تو صرف یہ دیکھناہے کہ وہ مقدمہ قتل میں ملوث تھے یا نہیں۔

مزید خبریں :