پاکستان
02 مارچ ، 2013

صدرکی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی،فائر ٹینڈرز روانہ

کراچی…صدر میں واقع موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے،جسے بجھانے کے لئے 5 فائرٹینڈرز روانہ ہو گئے ہیں تاہم ابھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے واٹر باوئزر بھی طلب کر لیا گیا ہے۔تنگ جگہ کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :