پاکستان
02 مارچ ، 2013

آرٹیکل62اور63کے مطابق نگراں سیٹ اپ کیلئے عدالت میں در خواست

آرٹیکل62اور63کے مطابق نگراں سیٹ اپ کیلئے عدالت میں در خواست

اسلام آباد… آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق آئندہ نگران سیٹ اپ کا چناوٴ یقینی بنانے اور چوہدری نثار علی خان سمیت ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے ارکان کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست سپریم کورٹ میں مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی الیکشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہناہے کہ آئندہ نگران سیٹ اپ اور نگران وزیراعظم ایسا لگایا جائے جو آئین کے آرٹیکل 62 اور63پر پورا اترتا ہو۔ عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار سمیت جن 223ارکان پارلیمنٹ نے اپنی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرائی انہیں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔

مزید خبریں :