02 مارچ ، 2013
ملتان…ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے،اس دوران دو گروپوں کے حامیوں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز صبح نوبجے ملتان کے ٹی چوک پر ہوا۔ انتخابات میں اصل مقابلہ اعجازحسین جنجوعہ گروپ اورچوہدری خالد جاوید وڑائچ گروپ کے درمیان ہے۔ تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران ووٹ ڈالے جارہے ہیں لیکن اس کے ساتھ دونوں گروپوں کے حامیوں کے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات بھی جاری ہیں اورایک موقع پر نوبت تلخ کلامی اور ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔پولنگ کے دوران بدنظمی اور ہاتھا پائی روکنے والا کوئی نہیں تھا، پولیس موجود ہے لیکن وہ صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے کچھ کرتی نظر نہیں آرہی