پاکستان
02 مارچ ، 2013

بی بی کے قاتلوں کو سامنے لانے میں کونسا خفیہ معاہدہ رکاوٹ ہے،مشاہد

بی بی کے قاتلوں کو سامنے لانے میں کونسا خفیہ معاہدہ رکاوٹ ہے،مشاہد

لاہور…پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ جوں جوں عام انتخابات قریب آرہے ہیں قمر زمان کائرہ اور ان کے اتحادیوں کی مایوسی بڑھتی جا رہی ہے، بی بی نے اپنے جن ممکنہ قاتلوں کی نشان دہی کی تھی پیپلز پارٹی نے اسی قاتل لیگ کو گلے لگا لیا۔وفاقی و زیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ کے ن لیگ کے خلاف الزامات پر سینیٹر مشاہد اللہ نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ کس نے کالے قانون این آرا و کے ذریعے اپنے جرائم اور گناہ بخشوائے،این آراو کرنے والے بی بی کے قتل کی تحقیقات کی جرات بھی نہیں کر سکے،سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ قمر زمان کائرہ اللہ کو حاضر جان کر بتائیں کہ بی بی کے قاتلوں کی گرفتاری میں کون رکاوٹ ہے اور انہیں سامنے لانے سے کون سا خفیہ معاہدہ روک رہا ہے۔

مزید خبریں :