Time 27 جنوری ، 2025
دنیا

الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے

الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے
الیگزینڈر لوکاشینکو نے 1994 میں پہلی بار صدر کا عہدہ سنبھالا تھا اور تب سے آج تک مسلسل بیلا روس کے صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں/ فائل فوٹو 

مینسک: بیلا روس کے صدارتی انتخابات میں الیگزینڈر لوکاشینکو کامیابی حاصل کرکے مسلسل 7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلا روس کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں الیگزینڈر لوکاشینکو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر مسلسل ساتویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیگزینڈر لوکاشینکو نے تقریباً 87 فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جب کہ دیگر 4 صدارتی امیدواروں، جنہیں الیگزینڈر لوکاشینکو کا ہی حامی کہا جاتا ہے ان میں سے کوئی 5 فیصد ووٹ بھی حاصل نہ کرسکا۔

بیلا روس کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں کل 70 لاکھ کے قریب لوگ ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، جب کہ الیکشن کے دن ٹرن آؤٹ 85 فیصد رہا۔

خیال رہے الیگزینڈر لوکاشینکو نے بیلا روس کی آزادی کے بعد 1994 میں پہلی بار صدر کا عہدہ سنبھالا تھا اور تب سے آج تک مسلسل بیلا روس کے صدر منتخب ہوتے آرہے ہیں۔ 

مزید خبریں :