Time 29 جنوری ، 2025
پاکستان

جی ایچ کیو کیس: مشعال یوسفزئی کا بیان غیر تسلی بخش قرار، عدالت میں داخلے پر پابندی عائد

جی ایچ کیو کیس: مشعال یوسفزئی کا بیان غیر تسلی بخش قرار، عدالت میں داخلے پر پابندی عائد
انسدادہ دہشتگردی عدالت نے مشعال یوسفزئی کا وکالت کا لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بناکر خیبرپختونخوا بار کو بھیج دیا۔ فوٹو فائل

راولپنڈی: انسداددہشت گردی عدالت نے لائسنس منسوخ ہونے کے باوجود جی ایچ کیو کیس وکالت نامہ جمع کرانے پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےکی جس دوران مشعال یوسفزئی کی جانب سے عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا۔

انسداددہشت گردی عدالت نے مشعال یوسفزئی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

عدالت نے مشعال یوسفزئی کا وکالت کا لائسنس منسوخی کا کیس ریفرنس بناکر خیبرپختونخوا بار کو بھیج دیا۔

عدالت نے مشعال یوسفزئی کے خلاف ریفرنس کے فیصلے تک داخلے پر پابندی عائد کی۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا بار کے چیئرمین کمیٹی دو ممبران کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، مشعال یوسفزئی نے لائسنس منسوخی کے باوجود جی ایچ کیو کیس میں وکالت نامہ جمع کرایا تھا۔

عدالت نے لائسنس منسوخی کے باوجود وکالت نامہ جمع کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید خبریں :