03 مارچ ، 2013
بماکو… مالی میں چاڈ کے فوجیوں نے القاعدہ کے کمانڈر مختار بلمختار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،چاڈ کے فوجی ترجمان جنرل زکریا کے مطابق مالی میں مختار کی ہلاکت ، فرانس اور افریقی فوجیوں کے لیے مددگار ثابت ہوگی، جو القاعدہ کے خلاف آپریشن کررہے ہیں، مختار کے قبضے سے 60 گاڑیوں کے علاوہ جنگی اور برقی مواد بھی برآمد ہوا ہے، مختار نے الجیریا کے گیس پلانٹ میں غیرملکیوں کے اغوا اور 60 افراد کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کی تھی۔تاہم فرانس نے مختار کے قتل کی تصدیق نہیں کی ہے۔