Time 31 جنوری ، 2025
پاکستان

کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
شہر میں آج سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگیا ہے اور اب ہوائیں شمال مغرب کی سمت سے چل رہی ہیں: موسمیاتی تجزیہ کار/ فائل فوٹو

کراچی میں ایک بار پھر سردی میں اضافے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر میں آج سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگیا ہے اور اب ہوائیں شمال مغرب کی سمت سے چل رہی ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ ہواؤں کارخ تبدیل ہونے سے ہوا میں نمی کے تناسب میں بھی کمی آئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کل سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے جب کہ  آج رات کم سےکم درجہ حرارت 11سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں :