کھیل
03 مارچ ، 2013

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف

سنچورین…پاکستان نے دوسرے ٹی 20میچ میں جنوبی افریقا کوجیت کے لئے 196رنز کاہدف دے دیا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقرر 20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے،پاکستانی اوپنرز میں ناصر جمشید 13رنز بنا کرآوٴٹ ہوگئے تاہم بعد میں آنے والے احمدشہزاد اور کپتان محمد حفیظ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔احمد شہزاد 51گیندوں پر46رنز بنا کرآوٴٹ ہوگئے۔کپتان محمد حفیظ نے تیزکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65گیندوں پر86رنز بنائے ۔تاہم دونوں کھلاڑیوں کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کی لائن لگ گئی اور بعد میں آنے والے کھلاڑی صرف29رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔عمر اکمل 11،شعیب ملک7،کامران اکمل اورعمر گل بالترتیب ایک ،ایک رنز بنا کرآوٴٹ ہوئے جبکہ شاہدآفریدی 16گیندوں پر ناقابل شکست19رنز بنائے۔جنوبی افریقا کی جانب سے لینگ وڈ اور مورس نے دو،دو جبکہ ایبٹ اور سوٹ سوبے نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

مزید خبریں :