Time 05 فروری ، 2025
پاکستان

چترال کے مولن گول میں ہسپانوی شکاری نے مارخور کا شکار کرلیا

چترال کے مولن گول میں ہسپانوی شکاری نے مارخور کا شکار کرلیا
شکاری نے 42500 ڈالرز فیس ادا کرکے مارخور کا شکار کیا، ڈی ایف او— فوٹو: چترال مولن گول

چترال کے علاقے مولن گول میں ہسپانوی شکاری نے دوسرا نان ایکسپورٹ ایبل مارخور کا شکار کرلیا۔

چترال گول نیشنل پارک کے ڈی ایف او رضوان اللہ یوسفزئی کے مطابق ہسپانوی شکاری گیرواسیو نیگریٹ فرانکو نے مولن گول کے علاقے میں 45انچ ٹرافی کے مارخور کاشکار کیا۔

ہسپانوی شکاری نے 42500 ڈالرز فیس ادا کرکے یہ شکار کیا۔ ڈی ایف او نے بتایاکہ شکار کی فیس سے حاصل یہ رقم مقامی آبادی پر خرچ کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ مارخور کا چمڑا اور سینگ حکومت خیبرپختونخوا اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہوں گے۔  

مزید خبریں :