04 مارچ ، 2013
ایکاپلکو ،میکسکو…سابق عالمی نمبر ایک رافیال نڈال کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، اسپینش اسٹار نے میکسیکو اوپن جیت کر حریف کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ میکسیکو کے شہر ایکاپلکو میں جاری ایونٹ کے فائنل میں رافیال نڈال کا مقابلہ ہم وطن ڈیوڈ فیرر سے تھا ، اسپین کے دونوں بہترین کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع تھی لیکن نڈال نے فیرر کو جم کر نہ کھیلنے دیا، سابق عالمی نمبر ایک نے اسٹریٹ سیٹس میں میچ جیت کر مسلسل دوسری مرتبہ میکسیکو اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، انکی جیت کا اسکور چھ صفر اور چھ دو رہا۔ انجری کی وجہ سے سات ماہ تک ٹینس سے دور رہنے کے بعد یہ نڈال کا مسلسل دوسرا ٹائٹل ہے۔