07 فروری ، 2025
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی دینے والے کنسورشیم کی پیشکش کو بنیادی طور پر اس لیے مسترد کر دیا ہے کہ کنسورشیم ریزرو قیمت کی تعمیل نہیں کر سکا۔
ٹرمینل یاپی وی ٹکٹریٹ انونیم سرکیتی، ایرگ انصاعت ٹکٹریٹ سنائے انونیم سرکیتی اور ایرگ انٹرنیشنل یو کے لمیٹڈ پر مشتمل کنسورشیم بولی لگانے والا تھا اور اس نے ائیرپورٹ اتھارٹی کے لیے مجموعی آمدنی میں 46فیصد شیئرز کی پیشکش کی تھی۔
تاہم، پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرپورٹ اتھارٹی کے لیے مجموعی ریونیو شیئر میں 56 فیصد کی ریزرو قیمت دی تھی۔ بولی دینے والے کنسورشیم نے اپنی پیشکش کو 56 فیصد سے مماثل نہیں کیا۔