04 مارچ ، 2013
لاہور … صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور وٹو نے کہا ہے کہ یہ حقیقت اب آشکار ہو چکی ہے کہ بلوچستان اور کراچی میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کیلئے دہشت گرد اور تخریبی مواد پنجاب سے جاتا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم فرقہ پرست تنظیموں کی سرپرستی اور ان کے ساتھ انتخابی اتحاد کے باعث پنجاب دہشت گردی کا مبنی بنا ہوا ہے۔ میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ جو غیر جمہوری قوتیں ملک میں عدم استحکام اور انتشار پیدا کر کے انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہیں ن لیگ ان میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی اور انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔