پاکستان
04 مارچ ، 2013

سانحہ عباس ٹاوٴن کراچی پر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سوگ

سانحہ عباس ٹاوٴن کراچی پر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سوگ

کوئٹہ … سانحہ عباس ٹاوٴن کے سوگ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے اپیل پر کوئٹہ کے علمدار روڈ اور بروری روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں کاروبار بند رکھا گیا ہے۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے کراچی کے عباس ٹاوٴن دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور واقعے کے سوگ میں کوئٹہ کے علمدار روڈ، بروری روڈ، کرانی روڈ اور مری آباد میں تمام کاروباری مراکز احتجاجاً بند رکھے گئے ہیں۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ عباس ٹاوٴن میں ملوث دہشت گردوں کے اصل محرکات کو بے نقاب کیا جائے کیونکہ یہ واقعہ سانحہ علمدار روڈ اور سانحہ کرانی روڈ کا تسلسل ہے اور موجودہ حکومت کی مسلسل ناکامی ہے۔

مزید خبریں :