04 مارچ ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ عوام جان ومال کے تحفظ کے لیے سرکاری اداروں کی طرف نہ دیکھیں،اپنی جان ومال کی خودحفاظت کریں،محلہ کمیٹیاں بنائیں اورچوکیداری نظام قائم کیاجائے۔خورشید میموریل ہال میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ساتھ نیوز کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کالعدم تنظیمیں دہشت گردی میں ملوث ہیں، سانحہ عباس ٹاوٴن قومی سانحہ ہے،لیکن وہ قومی رہنماوٴں سے پوچھتے ہیں کہ سانحہ کے شہداپاکستانی نہیں تھے؟انہوں نے کہا کہ نام نہادسیاسی ومذہبی جماعتیں فرقے اورمسلک کے نام پر تقسیم کرکے عوام دُشمنی کررہی ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستارکا کہناتھا کہ عوام جان ومال کے تحفظ کیلئے سرکاری اداروں کی طرف نہ دیکھیں، اپنے جان ومال کے تحفظ کیلئے خود انتظامات کریں، محلہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں،چوکیداری نظام قائم کیاجائے اورایک دوسرے کے جان ومال اورعبادت گاہوں کاتحفظ یقینی بنایاجائے۔