پاکستان
04 مارچ ، 2013

عالمی برادری کو پاکستان کے مسائل کا ادراک ہونا چاہیے ،آصف زرداری

عالمی برادری کو پاکستان کے مسائل کا ادراک ہونا چاہیے ،آصف زرداری

لاہور…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کے مسائل کا ادراک ہونا چاہیے ،پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے ۔گورنر ہاوٴس لاہورمیں پریم نگر ریلوے ڈرائی پورٹ ،جناح اور علی خاور ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ توانائی کا بحران انتہائی سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے ،اس کے حل کیلئے جامع پلان پر عمل کر رہے ہیں ،توانائی کے حصول کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ،صدر آصف زرداری سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر عابد ساقی کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر صدر زرداری کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے، عوام جنہیں ووٹ دیں گے،اقتدار انہی کے حوالے کریں گے، وہ جمہوریت کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں،پہلی بار جمہوری حکومت 5سال کی مدت پوری کر رہی ہے،صدر نے لاہور ہائی کورٹ بار کیلئے دو کروڑ روپے فنڈز کا اعلان کیا ، صدر آصف زرداری سے تحریک انصاف کے رہنماء چودھری اصغر اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے بھی ملاقات کی۔

مزید خبریں :