04 مارچ ، 2013
پشاور…جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے امیرپروفیسرمحمد ابراہیم نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی آل پارٹیزکانفرنس کے فیصلے کے مطابق گرینڈ قبائلی جرگے کو وسعت نہیں دی گئی اورنہ ہی قومی قیادت سے رہنمائی کا عمل شروع کیا گیاہے۔پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرمحمدابراہیم کا کہناتھا کہ اے پی سی کے اعلامیے کے نکات پرعمل درآمد نہیں کیا گیا جس میں گرینڈ جرگے میں توسیع اورمذاکرات سے قبل قومی قیادت کی رہنمائی حاصل کرنے کے نکات شامل ہیں اُن کا کہناتھا کہ مولانافضل الرحمان سے امریکہ اوریورپ کے نمائندے ملاقات کررہے ہیں اس پرانہیں اعتراض نہیں لیکن مذاکرات کے حوالے سے آل پارٹیزکانفرنس کے اعلامیے کے مطابق اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی پرترقیاتی کاموں میں کرپشن اورافسران کے تبادلوں اورترقیوں میں رشوت لینے کا الزام عائد کیا۔