پاکستان
04 مارچ ، 2013

پنجاب حکومت نے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کی،شہباز شریف

پنجاب حکومت نے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کی،شہباز شریف

بہاولپور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جرمن کمپنیوں سے معاہدہ کرکے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کی لیکن اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 5 سال میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان کی قیادت میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں پر 260 ارب روپے خرچ کیے، جن میں سے تعلیم پر 111ارب روپے خرچ کیے گئے۔اُن کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ،میٹرو بس اور اجالا اسکیم کے 36 ارب کے منصوبوں پر اپنے احتساب کے لیے ٹرانپیرنسی انٹرنشنل کو بلایا ہے،میں پوچھتا ہوں اسلام آباد کے حکمرانوں سے اگر پنجاب حکومت جرمنی کی کمپنیوں سے معاہدہ کرکے شمسی توانائی سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتی ہے تو کیا آپ نے 5 سال بھنگ پی ہوئی تھی یا افیم کھائی ہوئی تھی کہ ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے 400 بستروں پر مشتمل سول اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس سے قبل انھوں نے رحیم یا خان میں بھی مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کیے۔

مزید خبریں :