پاکستان
04 مارچ ، 2013

ملک سے دہشت گردی اور کرپشن کامتحد ہوکر خاتمہ کرینگے، نوازشریف

ملک سے دہشت گردی اور کرپشن کامتحد ہوکر خاتمہ کرینگے، نوازشریف

لاہور…ملک سے دہشت گردی اور کرپشن کامتحد ہوکر خاتمہ کرینگے۔نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ، خوشحال، خوددار اور خودمختار پاکستان بنانے کے لیے ملک سے دہشت گردی اور کرپشن کامتحد ہوکر خاتمہ کرینگے۔نواز شریف نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاوٴن میں ہزارہ اور مانسہرہ سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر صوبہ ہزا رہ تحریک کے چیئرمین سردار یوسف نے نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے اپنے اصولی فیصلے سے آگاہ کیا اور انہیں مانسہرہ میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جسے نواز شریف نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہزارہ کے عوام سے محبت ہے اور موقع ملا تو ہزارہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔ ادھر خیبر پختونخواہ کے سابق ارکان صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان اور سخی محمد تنولی ، مانسہرہ کے 30 سابق ناظمین ، مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے عائشہ جاوید نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دوسری جانب محمد نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نگراں وزیراعظم کے ناموں پرغور کے ساتھ چکوال اور نارووال سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا۔

مزید خبریں :