پاکستان
04 مارچ ، 2013

وزیر اعلیٰ سندھ،وفاقی وزیر داخلہ کی زیر سربراہی امن و امان پر اجلاس

وزیر اعلیٰ سندھ،وفاقی وزیر داخلہ کی زیر سربراہی امن و امان پر اجلاس

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس کے دوران کراچی میں رات 12بجے سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ امن و امان سے متعلق وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں عباس ٹاوٴن میں ہونے والے دھماکے سے متعلق تحقیقات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں آج رات بارہ بجے سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، جبکہ پولیس اور رینجرز شرپسند عناصر اور کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کریں گے۔ اجلاس میں امن و امان کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں :