پاکستان
04 مارچ ، 2013

انتہا پسند اور اُن کی وکیل جماعتیں انتخابی اتحادبنا رہی ہیں،کائرہ

انتہا پسند اور اُن کی وکیل جماعتیں انتخابی اتحادبنا رہی ہیں،کائرہ

لاہور…وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بار پھر انتہا پسند اور ان کی وکیل جماعتیں انتخابی اتحاد کیلئے اکٹھی ہو رہی ہیں،الیکشن منصفانہ ہوئے تو ماضی کی طرح اس بار بھی پیپلزپارٹی ہی جیتے گی ،لاہورمیں صحافیوں کی تنظیم ڈیسک ایڈیٹرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ قوم کو انتخابات میں دہشت گردوں کے حامیوں اور دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دینے والوں میں سے انتخاب کرنا ہو گا،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانا چاہتے ہیں ،دہشت گردوں کے پاوٴں تلے سے زمین چھین لی ہے، انہوں نے کہا کہ ایران سے معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ،پاکستان کے مفاد میں ہے ،گوادر پورٹ اور پائپ لائن معاہدے سے طاقتوں کے سامنے جھکنے کے الزامات غلط ثابت کر دیئے ،قمر زمان کائرہ کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کردار مشکوک ہے۔

مزید خبریں :