15 فروری ، 2025
میرپورخاص میں ڈاکٹر شاہ نواز کے ماورائے عدالت قتل میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
عدالت میں پیش ایف آئی اے چالان میں سی آئی اے پولیس کے 2 اہلکاروں کا اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔
29 صفحات پر مشتمل چالان کے مطابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی کی ہدایت پر ڈاکٹر شاہ نواز کو میرپور خاص پولیس کے حوالے کیا گیا، ڈی آئی جی، ایس ایس پی میرپور خاص سے اور خود ایس ایس پی ایک مشکوک نمبر سے رابطے میں تھے۔
چالان کے مطابق مشکوک نمبر سی آئی اے افسر سے رابطے میں تھا جب کہ رپورٹ میں واقعے کے بعد 15 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کا ذکر بھی شامل ہے۔