Time 19 دسمبر ، 2024
پاکستان

ڈاکٹر شاہنواز ہلاکت کیس: سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈاکٹر شاہنواز ہلاکت کیس: سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
ڈاکٹر شاہنواز کو 19 ستمبر کو سندھڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا،فوٹو: فائل 

میرپورخاص میں جعلی پولیس مقابلے میں ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی اور ایس ایس پی اسد چوہدری سمیت دیگر 4 پولیس افسران اور اہلکاروں کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف آئی اے کو سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت 6 روپوش پولیس افسران  کو گرفتار کرکے 8 جنوری کو عدالت میں پیش کرنےکا حکم جاری کیا ہے۔

ادھر ایف آئی اے نے ڈاکٹر شاہنواز کی قبرکشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے والے پانچ رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ کے ارکان کے تحریری بیانات بھی لے لیے ہیں۔

اسپیشل میڈیکل بورڈ کے ارکان نے اپنے بیانات میں ڈاکٹر شاہنواز  پر تشدد کی تصدیق کرتے ہوئےکہا کہ ان کی پانچ پسلیاں زندگی میں ہی ٹوٹی تھیں۔ یہ بیانات ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور کیس کے انویسٹی گیشن افسر راشد بھٹی نے لیے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو 19 ستمبر کو سندھڑی میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا جب کہ اس سے ایک روز قبل ان کے خلاف عمرکوٹ میں توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ 


مزید خبریں :