Time 12 فروری ، 2025
پاکستان

ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس، پوسٹ مارٹم میں تشدد چھپانے پر ایم ایل او گرفتار

ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس، پوسٹ مارٹم میں تشدد چھپانے پر ایم ایل او گرفتار
میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کی گرفتاری ایف آئی اے میرپورخاص نے کی: ایف آئی اے/ فوٹو جیونیوز

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس میں پوسٹ مارٹم میں تشدد اور حقائق چھپانے کے الزام میں میڈیکو لیگل آفیسر کو گرفتار کر لیا۔

 ایف آئی اے حکام کے مطابق میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر منتظر مہدی کی گرفتاری ایف آئی اے میرپورخاص نے کی، ملزم پر ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کے شواہد چھپانے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے اور ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں جب کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر شاہنواز کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان کے خلاف قتل، دہشتگردی، کسٹوڈیل ٹارچر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں :