04 مارچ ، 2013
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ رحمان ملک ناکام ترین وزیر داخلہ ہیں جنہوں نے ڈینگیں مارنے کے علاوہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کے لئے پوائنٹ سکورنگ کرنے والوں کے اصل عزائم سے عوام بخوبی آگاہ ہیں، پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت نے اپنی تمام تر توانائیں لوٹ مار اور ملک کو کنگال کرنے پر صرف کیں، ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بدترین صورت حال کی اصل ذمہ دار پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت ہے۔