پاکستان
05 مارچ ، 2013

الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرنا ہوگا، ایاز لطیف پلیجو

 الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرنا ہوگا، ایاز لطیف پلیجو

گھارو …عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرنا ہوگاگھارو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے۔ایاز لطیف پلیجو کاکہناتھا کہ پاکستان کے19کروڑ عوام کو متحد ہوکر کرپٹ حکمرانوں کی پالیسیوں کو ناکام بنانا ہوگا۔کراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کرنا ہوگا۔اگرایسانہ ہوا تو الیکشن کمیشن کی پوزیشن کمزور ہوجائیگی۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردعالمی طاقتوں کے ایجنڈے پر فرقہ وارانہ فسادات پھیلا کرملک کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :