پاکستان
05 مارچ ، 2013

گورنر سندھ نے پولیس حکام کو کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کردی

گورنر سندھ نے پولیس حکام کو کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کردی

کراچی…کراچی میں کنٹینرز لگائے جانے کے بعد پید ا ہونے والی صورت حال کی خبر جیو نیوز پر نشر ہونے کے بعد گورنر سندھ نے پولیس حکام کو کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز کنٹینرز لگا کر ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا جسکے بعد سے کنٹیرز نہیں ہٹائے گئے تھے۔ آج صبح معمولات زندگی شروع ہونے کے بعد شہریوں کو اپنے دفاتر اور کاروبار کے لئے پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ خبر جیو نیوز پر نشر ہونے کے بعد سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے فوری طور پر کنٹینرز ہٹانے کا حکم جاری کردیا ہے

مزید خبریں :