05 مارچ ، 2013
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بیشتر میدانی علاقوں میں دن کیدرجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، ملک میں کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 3، کالام منفی 2، گوپس ، سکردو منفی ایک، اسلام آباد 9، لاہور 11، کراچی 14، پشاور 11، کوئٹہ 3، مری 5اور حیدر آباد میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔