پاکستان
05 مارچ ، 2013

امریکا تاپی گیس پائپ منصوبے کی حمایت کر تا ہے،رچرڈ اولسن

امریکا تاپی گیس پائپ منصوبے کی حمایت کر تا ہے،رچرڈ اولسن

اسلام آباد…پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے توانائی بحران سے آگاہ ہیں امریکا ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اور بھارت گیس پائپ منصوبے کی حمایت کرتا ہے۔امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے تربیلا ڈیم کا دورہ کر کے وہاں 128 میگا واٹ بجلی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر امریکی سفیرکا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے توانائی منصوبے کیلئے معاونت فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے بھی مدد فراہم کی جارہی ہے ، اس سال کے آخر تک سسٹم میں امریکی معاونت سے 900 میگا واٹ بجلی آئے گی، رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکا دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈ دینے والا بڑا ملک ہو گا، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی کی قربانیوں کو تسلیم کرتے اور سراہتے ہیں۔

مزید خبریں :