22 فروری ، 2025
برطانوی ٹینس اسٹار ایما راڈوکانو کو میچز کے دوران گھورنے والے شخص کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایما کے کوچ نے بتایا کہ وہ شخص ٹینس اسٹار کا 4ممالک میں پیچھا کرتا رہا، ابتدا میں ہم سمجھے کہ یہ محض مداح ہے مگر رفتہ رفتہ وہ شخص خاتون کھلاڑی کے جسمانی طورپر قریب آیا، سیلیفیاں لیں اور سکیورٹی گارڈ نہ ہونے کا موقع پا کر نوجوان کھلاڑی کو گلے لگالیا۔
کوچ نے مزید بتایا کہ دبئی میں میچ کےدوران اس شخص کو دیکھ کر ایما راڈوکانوپھوٹ پھوٹ کر روپڑی تھیں،ٹینس اسٹار نے امپائرکوشکایت لگائی جس کے بعد ہراساں کرنیوالے شخص کے خلاف کارروائی کی گئی۔