Time 22 فروری ، 2025
کھیل

بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
بین ڈکٹ کی شاندار اننگز میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے،فوٹو: اے ایف پی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے اوپنر بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے بین ڈکٹ کے 165 رنز کی بدولت 351 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ کی شاندار  اننگز  میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

اس اننگز کی بدولت  اوپنر بین ڈکٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑے انفرادی اننگزکھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈکے ناتھن آسٹل نے 2004 میں امریکا کے خلاف 145 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

مزید خبریں :